بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا نیاعالمی اعزاز،پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)شاہد آفریدی کا نیاعالمی اعزاز،پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے،معروف ویب سائٹ نے شاہد آفریدی کو دنیا کے ان بیس کھلاڑیوں میں شامل کیاگیا ہے جو اپنی آمدنی کاسب سے زیادہ حصہ خیراتی سرگرمیوں میں خرچ کرتے ہیں، پاکستان کے کسی کھلاڑی کا اس بہترین کام میں دنیا بھر کے بڑے بیس افراد میںشامل ہونا پاکستان کے لئے اعزازکی بات ہے، لالہ کی اس خوبی کے انکشاف پر پاکستانی اپنے ہردلعزیز کھلاڑی کے اعزاز پر خوشی سے جھوم اٹھے۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور ممتاز کھلاڑی شاہد آفریدی سال 2015 کے لیے دنیا کے ان 20 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹ میں شامل ہیں جو اپنی آمدنی کا بڑا حصہ خیراتی کاموں میں خرچ کررہے ہیں۔شاہد آفریدی کا نامdosomething.org نامی ویب سائٹ میں درج کیا گیا ہے جن میں مایہ ناز مخیر کھلاڑیوں میں فٹ بال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو، جان کینا، سرینا ولیمز، یونا کم، لی برون جیمز، ماریہ شراپووا، موئنے ڈیوس، رچرڈ شرمن اور دیگر ایتھلیٹس کے نام شامل ہیں۔مخیر کھلاڑیوں کی فہرست میں ریئل مڈرڈ اور پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا نام شامل ہے جنہوں نے اپنے 10 سالہ مداح کو دماغی سرجری کے لیے 83 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دینے کے علاوہ ایک لاکھ 65 ہزار ڈالر کینسر کے اس اسپتال کو دیئے تھے جنہوں نے ان کی والدہ کا علاج کیا تھا۔ نمبر کے لحاظ سے رونالڈو اول، جون سینا دوم اور سرینا ولیمز تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارت کی ایک خاتون ایتھلیٹ سائنہ نیہوال بھی اس فہرست میں شامل ہیں لیکن خیراتی رقم کے لحاظ سے شاہد آفریدی کا 20 واں نمبر ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے مارچ 2014 میں معاشرے کے پسماندہ اور کم وسائل والے طبقے کی مدد کے لیے شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن (ایس اے ایف) کی بنیاد رکھی۔ جو اس وقت کوہاٹ اور اسے ملحقہ 14 دیہاتوں کو بنیادی سہولیات فراہم کررہا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…