جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایم پی اے فضل الہٰی ایک بار پھر بجلی بحال کرنے گرڈ اسٹیشن گھس گئے

datetime 13  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں زبردستی گھس کر بجلی بحال کروادی۔ فضل الہٰی کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں گھسنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں پی ٹی آئی رکن فضل الہٰی بند فیڈر کو خود آن کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں پی ٹی آئی رکن فضل الہٰی کی جیب میں پستول بھی دکھائی دے رہا ہے۔بعد ازاں پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے کہا کہ واپڈا حکام ماہ صیام میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے خود گرڈاسٹیشن گیا اور بجلی بحال کی ہے۔فضل الہٰی نے کہا کہ پستول اپنی حفاظت کے لیے رکھتا ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام کو عمران خان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار فضل الٰہی یہ کام کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…