کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کم دباؤکے باعث ان دنوں کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے لگی ، شہر میں سمندری ہوائیں اچھی رفتار سے چلنے لگیں ۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں آئندہ تین روز درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم شہر میں 19 اپریل کے بعد سے گرمی کی شدت میں کچھ اضافہ ہوسکتا ہے اور اس دوران پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں جب کہ 16 اور 17 اپریل کو دادو، نواب شاہ اور سانگھڑ میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے اسی سسٹم کے باعث بالائی سندھ، سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش ہوسکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
بھارت کی ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پرہلاک، لاش نہر سے برآمد
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی



















































