بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے، شیخ رشید

datetime 13  اپریل‬‮  2022 |

پشاور(مانیٹرنگ، این این آئی)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتحادی ساتھ نہ بھی چھوڑتے تب بھی ہماری حکومت نے جانا ہی تھا،جو لوگ منخرف ہوگئے وہ کس منہ سے سیاست کرینگے، ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا ہم اتحادی ہے اسلئے استعفی عمران خان کو دیا ہے انٹرنیشنل طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتے ہیں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان کو جیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی کو روکنے کے لئے کرائے کے ٹٹو لائے گئے ہیں، اتحادی ساتھ نہ بھی چھوڑتے تب بھی ہماری حکومت جاتی، جو لوگ منخرف ہوگئے وہ کس منہ سے سیاست کرینگے، ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا ہم اتحادی ہے اسلئے استعفی عمران خان کو دیا ہے انٹرنشنل طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتے ہیں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہمارے عظیم فوج کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے، اور یہ سب کچھ بوٹ پالش والے کی وجہ سے ہورہا ہے، یہ لندن میں بیٹھ سازش کرتے رہے، جنہوں نے لندن اور گجرنوالہ سے فوج کو گالیاں دیں اگر ان کی بات ہوسکتی ہے تو ہمیں بھی کرنا چاہیئے، یہ ہماری فوج ہے اور ہم فوج کے ساتھ ہے، جن لوگوں پر فرد جرم عائد ہونا تھا اسی دن انھوں نے حلف اٹھایا،اب ڈالروں کی بارش ہوگی اور غیر ملکی تواتر کے ساتھ پاکستان کے دورے کریں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب یہ لوگ نواز شریف کو لے کر آئیں گے، پہلے عمرہ کا چکر لگوایا جائے گا پھر وہ عمرہ کرکے پاک صاف ہوکر پاکستان آئیں گے، اور انہیں اب نئے پلیٹ لٹس لگا دیئے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ وہ ہمیں سلیکٹڈ کہہ کر انتخابات کا مطالبہ کرتے تھے، اب حالات بدل گئے ہم ایمپورٹڈ کہہ کر الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں، 15 جون تک کا ٹائم دیتا ہوں،

عمران خان اسلام اباد آنے کی کال دے گا، 29 جون تک وقت ہے آپ بھی دیکھ لیں۔ باچا خان اور ولی خان سے میرا ذاتی تعلق تھا، اسفندیار ولی کس باغ کی مولی ہے، اور ایمل کانسی کو تو میں جانتا تک نہیں ہوں، جن کو مسنگ پرسن کا مسئلہ تھا آج وہ انہی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…