اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل اور شہزاد اکبر کا نام دراصل نو فلائی لسٹ پرکیوں ڈالا گیا؟ ایف آئی اے نے تہلکہ خیز رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) معروف صحافی اسد ملک نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل اور شہزاد اکبر پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنانے کے الزامات ہیں اور اسی وجہ سے ان کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر اور شہباز گِل کے نام اسٹاپ لسٹ سیفوری نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ کسی کو ہراساں نہ کیا جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ شہزاد اکبر اور شہباز گِل کی درخواست کی سماعت کی، عدالت نے گزشتہ سماعت میں اسٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔درخواست کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے مجاز افسر عدالت میں پیش ہوئے، ڈائریکٹر لاء نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا لیٹر ملا تھا کہ ملک میں غیر معمولی صورتحال تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے، کیا ملک میں مارشل لاء لگ گیا تھا؟ ایف آئی اے کب سے اتنی آزاد ہوگئی تھی کہ حکومتی لوگوں کے خلاف انکوائری شروع کی؟ عدالت اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دے گی، حکومت بالکل انتقامی کارروائی نہیں کریگی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی ایاس کورٹ کو ریگولر اٹینڈ کرتی رہی ہے، اب کوئی نئی ایف آئی اے آگئی ہے؟ایف آئی اے کے کنڈکٹ کو 2 سال سے آبزرو کررہے ہیں۔سماعت کے دوران مرزا شہزاد اکبر نے کہاکہ ان سے پوچھ لیں کہ ہم خود ہی اڈیالہ چلے جاتے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ آپ جیل جانا چاہتے ہیں؟ شہزاد اکبر نے جواب دیا کہ اگر یہی حالات رہے تو شاید جانا پڑے گا جبکہ وکیل شہبازگل نے کہاکہ

میرے کلائنٹ کی حد تک ایسی کوئی اسٹیٹمنٹ نہیں ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ عدالت کا حکم تاخیر سے ملا، افسران تراویح پڑھنے چلے گئے تھے، ایف آئی اے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اب عدالت کے حکم پرعمل ہوگا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…