جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ، سابق وزراء کو آلاٹ کئے گئے چیمبرز منسوخ ، تختیاں بھی ہٹا دیں

datetime 12  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کے بعد سابق وزراء کو الاٹ کئے گئے چیمبرز منسوخ کر کے ان کے ناموں کی تختیاں ہٹا دی ہیں جبکہ وزیراعظم چیمبر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی ہے ، اپوزیشن چیمبرکے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزراء شیخ رشید احمد ، فواد چوہدری ، اسد عمر ، شیریں مزاری ، شبلی فراز ،شاہ محمود قریشی دو یگر سابق وزراء کو الاٹ کئے گئے چیمبرز منسوخ کر کے ان کے ناموں کی تختیاں ہٹا دی گئی ہیں ۔ نئے وزراء کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد چیمبرز ان کو الاٹ کر دیئے جائیںگے ۔دوسری جانب وزیراعظم چیمبر میں وزیراعظم شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی ہے تاہم اپوزیشن چیمبرکے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…