ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب اور کویت میں پلک جھپکتے رات میں دن کا سماں ہو گیا، چمک دار ستارہ آسمان سے ٹوٹ کر زمین کی طرف آ گیا،عینی شاہدین نے براہ راست منظردیکھا

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب اور کویت میں نصف شب کے قریب اس وقت دن کا منظر پیدا ہو گیا جب ایک چمک دار ستارہ آسمان سے ٹوٹ کر زمین کی طرف آ گیا۔ اس منظر کی وڈیو میں نظر آنے والے جرم سماوی کی رفتار 29 کلو میٹر فی سیکنڈ تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ یہ ٹوٹا ستارہ سعودی عرب کے شمال مشرقی شہر حفر الباطن کی فضا میں دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح یہ کویت ستارے کو کویت کے جنوب مشرقی حصے میں رہنے والے لوگوں نے بھی اپنی آنکھ سے دیکھا۔ ستارے کا رنگ نیلے کی طرف مائل تھا اور یہ زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں جل گیا۔اس سلسلے میں سامنے آنے والی وڈیو میں یہ ٹوٹا ستارہ 3 سیکنڈ کے لیے دکھائی دیا۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اس کے سقوط کا دورانیہ وڈیو میں دیکھے جانے والے دورانیے سے 3 گنا زیادہ تھا۔جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی نے فیس بک پر بتایا کہ اس ٹوٹے ستارے کے سبب سعودی عرب کے مختلف حصوں میں رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا۔مذکورہ ستارہ زمین کے بیرونی فضائی غلاف میں 40 ہزار کلومیٹر سے 2.57 لاکھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہوا۔ بعد ازاں یہ ہوا کی مزاحمت کے سبب سست پڑ گیا۔ اس مزاحمت کے نتیجے میں بڑی مقدار میں حرارت پیدا ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…