جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف پاکستان واپس کب آئینگے؟ میاں جاوید لطیف نے بڑادعویٰ کردیا

datetime 12  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ایک انٹرویومیں جاوید لطیف نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان کے ڈاکٹرز صحیح علاج کررہے ہیں اور

کوئی وبا بھی نہیں ہے۔جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف پاکستان آکر عدالتوں کے فیصلوں اور سزاؤں کا سامنا کریں گے۔دوسری جانب ملک کے 23 ویں وزیراعظم شہباز شریف کی ٹوئٹر پر بائیو تبدیل ہوگئی۔شہباز شریف کی ٹوئٹربائیو میں حلف اٹھانے کے بعد ‘ پرائم آف منسٹر آف اسلامک ری پبلک آف پاکستان لکھ دیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس وقت 5 اعشاریہ 7 ملین فولوورز ہیں ،سابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر فولوورز 15 ملین سے زائد ہیں۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کیا جہاں انہیں 174 ووٹ ملے۔ نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…