لاہور( این این آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر د،یاملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائیگا ،تمام صوبوں کے لئے حلقہ بندی کمیٹیوںکی تشکیل 16اپریل 2022تک کر دی جائے گی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریزاور صوبائی الیکشن کمشنر ز کو حلقہ بندی کے کام کے لئے مطلوبہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ 11اپریل 2022سے 26اپریل 2022تک مطلوبہ نقشہ جات و دیگر دستاویزات کی فراہمی کی جائے گی ،20اپریل 2022سے 24اپریل 2022تک حلقہ بندی کمیٹیوںکی ٹریننگ کی جائے گی جبکہ ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 28مئی 2022کو کر دی جائے گی ۔ 29مئی 2022سے 28جون 2022تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اپنے اعتراضات اور سفارشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے۔ الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی 2022سے 30جولائی 2022تک انجام دے گا۔ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست 2022کو شائع کی جائے گی ۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































