اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد سابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ کپتان عمران خان! ہمیں آپ پر فخر ہے۔ سابق وزیر اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عمران خان کے لیے دعا کی، انھوں نے لکھا کہ پچھلے تین سالوں میں عمران خان کو ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرتے دیکھا۔اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان کا واحد مقصد ہے کہ میں پاکستان کو کیسے مضبوط بناسکتا ہوں اور میں کیسے لوگوں کی زندگی بہتر بنا سکتا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کیلئے دعا کی اللّٰہ آپ کو قوم کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔آخر میں اسد عمر نے کہا کہ کپتان عمران خان! ہمیں آپ پر فخر ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں