پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پی سی بی انڈر 19 کرکٹرز پر سرمایہ کاری کرے وسیم اکرم کی تجویز

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19کرکٹرز پر سرمایہ کاری کرے کیونکہ ماضی قریب کے بیشتر بہترین کھلاڑی جونیئر کرکٹ کی پراڈکٹ تھے البتہ اس اہم پہلو پر غور اور عمل کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فاسٹ بالرز کیلئے کیمپ کا انعقاد کرنے والے سابق پیسر کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ،شعیب محمد،باسط علی، عامر سہیل، انضمام الحق، مشتاق احمد اور وقار یونس انڈر 19 کرکٹ کی پراڈکٹ تھے جنہوں نے کھیل میں عظمت تک رسائی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کیمپ میں شامل تمام کھلاڑی بہت باصلاحیت اور اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں اور اب یہ سلیکٹرز کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان کیلئے انڈر 19 اور اے ٹیموں کے دوروں کا انتظام کرکے یہ دیکھنے کی کوشش کریں کہ ان میں کیا بہتری پیدا ہوئی ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں نوجوان بالرز میں بہتری دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ وہ سخت محنت کے ساتھ سیکھنے اور ہدایات کو سننے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ سابق کپتان کے مطابق انہوں نے زیرتربیت بالرز کو یہ ہدایت بھی دی کہ اپنی بالنگ پر خود فیلڈ سیٹ کرنے کی عادت ڈالیں کیونکہ یہ کپتان کا نہیں بلکہ بالر کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپتان کسی نوجوان بالر کی فیلڈ سیٹ کرنے میں مدد کرسکتا ہے لیکن یہ چیز بنیادی طور پر خود بالر کے فرائض میں شامل ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کے دوران انہوں نے بیشتر بالرز کے رن اپ کے علاوہ ان کے ایکشن میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کیں تاکہ وہ زیادہ بہتر اور رفتار کے ساتھ بالنگ کرسکیں۔ سابق کپتان نے واضح کیا کہ فاسٹ بالنگ کوئی ا?سان کام نہیں کیونکہ بیس سال تک لگاتار کرکٹ کھیلنے کیلئے سپر فٹ ہونا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے وضاحت کی اچھی رفتار کے مالک پیسرزاحمد جمال اور ضیائالحق کے ایکش تبدیل نہیں کئے گئے جو کافی عرصے سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وکٹ کو پڑھنا کتنا زیادہ مددگار ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…