اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 بجے طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس رات 9 بجے ہوگا، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیرونی

سازش کے تحت حکومت کو ہٹایا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف یہ چارج شیٹ ہے کہ انہوں نے کسی سے سمجھوتا نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کیخلاف یہ چارج شیٹ بھی ہے کہ انہوں نے کاروبار نہیں کیا اور نہ کوئی مل کھولی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ہیلتھ کارڈ دیا۔اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل نے کہا تھا کہ عمران خان جا نہیں رہے عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ کپتان اپنی قوم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، آخر تک مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، کبھی کپتان نے اپنی قوم کو مایوس کیا اور نہ قوم کپتان کو مایوس کریگی۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت شروع ہونے والا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…