اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی اب روبوٹس ویکیوم کریں گے

datetime 7  اپریل‬‮  2022

مکہ مکرمہ(این این آئی)خانہ کعبہ اور مسجد نبویؓ کی جنرل پریزیڈنسی نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی اور اسے جراثیم سے محفوظ بنانے کے لیے پانچ روبوٹ ویکیوم متعارف کروادیئے گئے ۔عرب میڈیا کے مطابق یہ روبوٹس ویکیوم 20 منٹ میں خانہ کعبہ کی چھت کی

صفائی کا کام سر انجام دیں گے۔رپورٹ کے مطابق جنرل پریزیڈنسی میں فیلڈ افیئرز اور ماحولیاتی تحفظ کے انڈر سکریٹری محمد بن مسلح الجابری کا کہنا ہے کہ صفائی کیلئے جدید تکنیکس پر مشتمل زیر غور نظام دستی اور ایپلیکیشن کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا۔محمد بن مسلح الجابری کے مطابق ویکیوم کی بیٹری 4 گھنٹے میں چارج ہوگی جو چارج ہونے کے بعد مسلسل 3 گھنٹے استعمال کی جاسکتی ہے، ویکیوم 3 گھنٹے میں 180 اسکوائر میٹر تک کور کرے گی۔الجابری کا کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی اور جدید ڈیوائسز کے ذریعے کم لاگت میں ماربل کے معیار کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ، خانہ کعبہ کو زیادہ سے زیادہ گندگی اور جراثیم سے پاک رکھا جاسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی خصوصی ٹیم کرے گی جب کہ صفائی کے عمل کو مختلف مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…