جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

قومی اسمبلی،کابینہ تحلیل ،وفاقی سیکرٹریٹ میں فیصلہ سازی کا عمل جمود کا شکار

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کی تحلیل سے جہاں آئینی بحران نے جنم لیا ہے وہاں اسلام آ باد کے وفاقی سیکریٹریٹ میں بھی فیصلہ سازی کا عمل جمود کا شکار ہوگیا ہے۔ وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں صرف روٹین کا کام کیا جا ر ہا ہے کیونکہ وزراء ‘ وزرائے مملکت ‘ مشیر اور معاونین خصوصی دفاتر چھوڑ گئے ہیں۔

روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تحت وفاقی حکومت کا مطلب وفاقی کا بینہ ہے جو تحلیل ہوچکی ہے۔ وفاقی کا بینہ اعلیٰ تر ین انتظامی فورم ہے جو گزشتہ دو ماہ سے غیر فعال ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان نے دو ماہ پہلے سے ہی کابینہ کا اجلاس بلانا بند کردیاتھا البتہ بعض سمریاں سر کولیشن کے ذ ریعے سے کابینہ سے منظور کرائی گئیں۔اسلام آ باد کی بیو رو کریسی دیکھو اور انتظار کرو کی پا لیسی پر عمل پیرا ہے اور نئی حکومت کی منتظر ہے۔ سینئر بیورو کریسی وزیر اعظم عمران خان سے نالاں ہے کیونکہ وزیر اعظم نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہیں بلایا جو گریڈ21سے22میں افسروں کی ترقی کی منظوری دیتا ہے۔ پروموشن پالیسی کے تحت ایک سال میں اس کے دو اجلاس ہونے چاہئیں لیکن اکتوبر 2021 کے بعد اس کا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس کی وجہ سے گریڈ21 کے متعدد افسران گریڈ22 میں ترقی لئے بغیر ریٹائر ہوگئے۔اس وقت کئی وزارتوں میں ایڈاہاک ازم کا راج ہے کیونکہ گریڈ22 کے افسروں کی قلت کے باعث گریڈ21 کے افسروں کو سیکرٹری کا چارج دیا گیا ہے۔نگراں وزیر اعظم کی تقرری تک صدر مملکت نے عمران خان کو بطور وزیر اعظم کا م جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے مگر بطور چیف ایگزیکٹو ان کی توجہ ملک کے انتظامی امور کی بجا ئے پی ٹی آئی کے سیا سی امور پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…