ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

المسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں زائرین کو یومیہ لاکھوں لٹر زمزم کی فراہمی

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں حرمین شریفین کی عمومی صدارت زائرین کو افطار سے سحری تک زمزم کی سہولت فراہم کر رہی ہیں، زمزم وافر مقدار میں موجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ریاض الجنہ اور مسجد نبوی کی پرانی عمارت

میں موجود زائرین کو یومیہ 14 ہزار آب زم زم کے کولر اور ایک لاکھ 60 ہزار آب زم زم کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ کوشش ہے کہ زائرین جہاں بھی ہوں انہیں کسی زحمت کے بغیر افطار کے وقت سے سحری تک آب زم زم وافر مقدار میں مہیا رہے۔مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ زائرین کیلیے مسجد نبوی کے صحنوں میں آب زم زم کی 12 سو سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ رمضان کے دوران زائرین کو وافر مقدار میں زم زم فراہم کرنے کے مکمل انتظامات ہیں۔علاوہ ازیں حرمین شریفین انتطامیہ نے مسجد الحرام میں زائرین کو روزانہ پانچ لاکھ لیٹر آب زم زم افطار کیلیے فراہم کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کے ماتحت آب زم زم کے ادارے کے انچارج عبدالرحمن الزہرانی نے بتایا کہ پانچ لاکھ لٹر سے زیادہ آب زم زم مسجد الحرام میں زائرین کو فراہم کیا رہا ہے۔ زم زم کی ایک لاکھ بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔حرم انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد الحرام کے صحنوں اور نماز کے مقامات پر 13 ہزار زم زم کولر رکھے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک میں چالیس لٹر آب زم زم ہوتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…