جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کتنے ارکان شریک ہوئے؟ ایسا دعویٰ کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پریشانی کی حد نہ رہے

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 139ارکان نے شرکت کی ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

گورنر ہاؤس کے گیٹ پر تحریک انصاف اور ق لیگ کے 193 ارکان کے نام درج کروائے گئے تھے۔ گورنر ہاؤس کے گیٹ پر تحریک انصاف کے 183 جب کہ ق لیگ کے 10 ارکان کے نام لکھوائے گئ۔ واض رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے،امیدواروں کی سخت سکروٹنی کی جائے گی، پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹیں دی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی،تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے، پارٹی کے دیرینہ ورکرز کو ٹکٹیں دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساڑھے تین سالوں میں غلطیوں سے بہت سیکھا،اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…