جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے لیے 100دروازے کھول دئیے گئے

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں عمومی صدارت حرمین شریفین نے زائرین کے بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئے عمرہ زائرین کی آمد ورفت کو آسان بنانے کی خاطر المسجد الحرام میں 100 دروازے کھول دیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمومی صدارت حرمین شریفین کی

انتظامیہ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اژدہام کو روکنے اور گھٹن کے واقعات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں المسجد الحرام کی سپیشل سیکیورٹی فورس کے ساتھ رابطہ ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے 100 دروازے کھولنے سے زائرین اور عمرے کے لیے آنے والوں کو بڑی سہولت ہو گی۔ زائرین آسانی سے آ جا سکیں گے۔یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ زائرین کو رمضان کے دوران متعدد سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ کرونا سے بچائو کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔المسجد الحرام کے صحنوں کی صفائی دھلائی، سینیٹائزنگ، معذور، بزرگ اور مریض زائرین کو گالف گاڑیوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ لانے لے جانے کا انتظام ہے۔ المسجد الحرام کے دروازوں سے آمد ورفت کے عمل کو منظم کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…