جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

صحت کارڈ پر بیٹے کا علاج کرنے سے انکار شہری نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)صحت کارڈ پر بیٹے کا علاج کرنے سے انکار پر شہری نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے خط کو پٹیشن میں تبدیل کردیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری کر

کے 13 اپریل تک جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب کو ہدایت کی کہ اس معاملے دیکھ کر رپورٹ جمع کرائیں ۔شہری نے ہاتھ سے لکھی درخواست میں کہاکہ میں نواز شریف یا زرداری نہیں غریب پاکستانی ہوں ۔ درخواست میں کہاگیاکہ میرا بیٹا ایف ایس سی کا طالب علم ہے بیڈ پر پہ آگیا ہے، اس بیماری کو صرف انجکشن ہی روک سکتا ہے جو بہت مہنگا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ جتنا میرے بس تھا انجکشن لگوا لئے اب پمز سے ہیلتھ کارڈ پر انجکشن نہیں ملے رہے ۔ چیف جسٹس سے شہری نے درخواست میں استدعا کی کہ آپ ہماری امید کی آخری کرن ہیں ان کو حکم دیں، اس کے بعد میرے پاس کوئی رستہ نہیں کہ میں بیٹے کے ساتھ آپ کی کورٹ آکر خودکشی کر لوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ دو سال سے در بدر پھر رہا ہوں پمز کو حکم دیں صحت کارڈ پر علاج کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…