پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض کا دبئی میں فرح خان کے اعزاز میں افطار ڈنر

datetime 5  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کودبئی پہنچیں، وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے623 سیدبئی پہنچی تھیں

۔نجی ٹی وی کے مطابق فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا اور گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطارپر مدعو کیا تھا۔خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگر نے کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرح شہزادی کی مؤقف جاننے کیلئے رابطے کی کوشش کی گئی اور ان کے امارات میں رہائش پذیر قریبی دوستوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔فرح کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ وہ ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جب اصرار کیا گیا کہ سنگین کرپشن کے الزامات پرجواب درکار ہے تاکہ معاملہ شفاف ہوجائے اس پر ان کے قریبی حلقوں کا کہنا تھاکہ پیغام فرح کوپہنچا دیا گیا ہے، جلد الزامات کا جواب دیا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…