جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام الیکشن کی تیاری کریں، اگلے تین ماہ میں الیکشن ہو گا ، عمران خان

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے مخلص اور وفادار کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں بہت کچھ سیکھ لیا ہے اب ان غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے،پارٹی میں ضمیر فروشوں کی کوئی جگہ نہیں، آئندہ حکومت اتحادیوں کے بغیر بنائیں گے اور سادہ اکثریت حاصل کریں گے ۔منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کی

زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ہے ،پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا،وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے، پالیسی کی تشکیل کے بعد درخواستوں کی وصولی اور بینک ڈرافٹ سے متعلق پالیسی جلد بنائی جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ امیدواروں کی سکروٹنی سخت کی جائے گی،ماضی سے سبق سیکھ کر پارٹی کے ساتھ مخلص افراد کو ہی ٹکٹس دیں گے، اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے ،تمام انرجی امیدواروں کے بہتر انتخاب پر صرف کی جائے،پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،ساڑھے تین سالوں میں غلطیوں سے بہت سیکھا ہے،اب ان غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا،مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا،اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج بنی گالا میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے گفتگو ہوئی،پارٹی چیئرمین نے کہا کہ اب ٹکٹ ان کو ملیں گی کو پارٹی کے وفادار ہیں، وہ لوگ جو اس ملک سے محبت کرتے ہیں،جو جدوجہد عمران خان کررہے ہیں اس کیساتھ کھڑے ہونے والوں کو ٹکٹس دی جائیں گی، ہم نے اب اس ملک کو عظیم ملک بنانا ہے، وزیراعظم نے واضع کہا ہے کہ پارٹی کے کارکنوں، محب وطن پاکستانیوں کو ٹکٹ دی جائے گی،پاکستان تحریک انصاف اب سادہ اکثریت سے جیت کر آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…