جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمیز راجہ نے عمران خان کے بارے میں ماضی میں دیا بیان دوبارہ شیئر کردیا

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے عمران خان کے حوالے سے ماضی میں دیا گیا بیان دوبارہ شیئر کردیا۔رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے سے قبل مئی 2019 میں اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کے

ویب شو میں شریک ہوئے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ اس وقت آپ جتنے بھی سیاسی تجزیے کر لیں، مہنگائی ہے، چیخیں نکل گئیں فلاں ہو گیا، وہ (عمران خان) کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ اسے ہر حال میں جیتنا ہی ہے، یہ آپ کو ہزار میں سے ہزار دفعہ غلط ثابت کرے گا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوف آتا ہے جو ان پر تنقید کرتے ہیں، ان کے مخالفین ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے کیونکہ عمران خان نیت کا صاف، سخت محنتی اور بلا کا ذہین ہے اور اگر کسی میں یہ تینوں اکٹھے ہوجائیں تو اسے روکنا ناممکن ہوجاتا ہے۔اب ملک میں سیاسی گرما گرمی میں عمران خان کی حمایت میں کہے گئے الفاظ رمیز راجہ نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیے اور ساتھ لکھا کہ ’میں یہ دوبارہ کہنے کی ہمت کرسکتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…