لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علیم خان کی پریس کانفرنس کے بعد کوئی بات نہیں رہ گئی کہ عمران خان کرپٹ ترین حکمران کے طورپر سامنے آیا ہے ،وفاق میں تاریخ کی بدترین حرکت پنجاب میں بھی دیکھی گئی، اگر ہائوس میں کوئی بد مزگی تھی تو سب نے دیکھا خواتین کو ہمارے بنچز کی جانب بھیج کر اجلاس ملتوی کروایا گیا،
جو کچھ ہوا غیر آئینی تھا ڈپٹی سپیکر نے جو کیا صحیح نہیں ہوا، تاریخ کی بدترین زیادتی اس دن دیکھنے میں آئی پرویز الٰہی کا اصل چہرہ سامنے آیاہے ،پنجاب میں لوگوں کے پاس روٹی و ادویات نہیں لیکن حکومت کے وسائل ایم پی ایز کو خریدنے پر لگائے جا رہے ہیں،پرویز الٰہی میں اخلاقیات ہوتی تو سپیکر کے عہدے سے استعفی دے کر وزیراعلی کا الیکشن لڑتے،علیم خان کی پریس کانفرنس کے بعد کوئی بات نہیں رہ گئی عمران خان کرپٹ ترین حکمران سامنے آیا،عثمان بزدار فرح خان اور پنکی پیرنی کیلئے پیسے اکٹھے کرتا،ووٹ کی طاقت سے جمہوریت چلتی ہے اگر ایسے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو بہتر نہیں ہوگا،عمران خان جو امریکی خط کی جو بات کرتے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان خیالات کارانا مشہود احمد خان نے خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ وفاق میں تاریخ کی بدترین حرکت پنجاب میں بھی دیکھی گئی، اگر ہائوس میں کوئی بد مزگی تھی تو سب نے دیکھا خواتین کو ہمارے بنچز کی جانب بھیج کر اجلاس ملتوی کروایا گیا،جو کچھ ہوا غیر آئینی تھا ڈپٹی سپیکر نے جو کیا صحیح نہیں ہوا، تاریخ کی بدترین زیادتی اس دن دیکھنے میں آئی پرویز الٰہی کا اصل چہرہ سامنے آیاہے ،ہماری خواتین روزہ سے افطاری کا سامان نہیں دیاگیا بجلی بند کر دی گئی، پانی بند کر دیا واش روم کو بند کر دیا۔ بدتمیزی و بدمعاشی و غیر آئینی ہتھکنڈے پہلے کبھی اسمبلی میں نہیں دیکھے گئے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں لوگوں کے پاس روٹی و ادویات نہیں لیکن حکومت کے وسائل اربوں روپے ایم پی ایز کو خریدنے پر لگائے جا رہے ہیں۔پرویز الٰہی میں اخلاقیات ہوتی تو سپیکر کے عہدے سے استعفی دے کر وزیراعلی کا الیکشن لڑتے،علیم خان کی پریس کانفرنس کے بعد کوئی بات نہیں رہ گئی عمران خان کرپٹ ترین حکمران سامنے آیا۔عثمان بزدار فرح خان اور پنکی پیرنی کیلئے پیسے اکٹھے کرتا،ہمیں اسمبلی میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہمارا مطالبہ ہے کہ حلقوں کی نمائندگی کرتے توڑ پھوڑ کا سوچ ہی نہیں سکتے،ہم کوئی دھونس و دھاندلی کے ہر کام کی مخالفت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ووٹ کی طاقت سے جمہوریت چلتی ہے اگر ایسے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو بہتر نہیں ہوگا۔ووٹ کو روکنے کی کوشش نہ کی جائے اگر ایسا ہوا تو ذمہ دار پرویز الٰہی ، اسمبلی سیکرٹریٹ اور عثمان بزدار ہوں گے۔ نوازشریف کو جھوٹے مقدمے میں گھر بھیجا گیا لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا ملک کے وفادار ہیں خوشحالی چاہتے ہیں ،اگر ہمیں روکا تو ہم نے بھی سرپرائز رکھا ہوا ہے اسے کل ایوان میں بتائیں گے،ہم نے احتجاج باہر کیا اندر کچھ نہیں کیا کہیں توڑ پھوڑ نہیں کی،اسمبلی کے کیمروں کی فوٹیج سامنے لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی سامنے آ جائیگا،افطاری کے بعد چلے گئے جنہوں نے کروایا ان کے نام سامنے آ گئے ہیں،اگر اسمبلی کے کیمرے بند کیے تو کیوں بند کیے گئے ،ایک سٹاف تک کیمرے چلتے رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کل سارے ممبر اسمبلی آئیں گے یقینی بنائیں گے ووٹ ہوں گے
جس کے بعد حمزہ شہباز کو وزیر اعلی بنائیں گے،ہم بھی لاکھوں لوگ اکٹھے کرسکتے ہیں لیکن امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم جیتے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پرویز الٰہی توڑ پھوڑ میں خود ملوث ہیں اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی ڈوریاں ہلا رہے ہیں۔چند دنوں میں حمزہ شہباز وزیراعلی ہونے جارہے ہیں نوکریوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔عام انتخابات ہمارا مطالبہ ہے
صاف شفاف الیکشن ہوں لیکن انتخابی اصلاحات ناگزیر ہے کیونکہ کمی کو پورا کیاجائے۔عمران خان آپ اور اداروں سے پوچھنا چاہتاہوں غداری کے سرٹیفکیٹ کیوں بانٹے جا رہے ہیں۔امریکی خط کی جو بات کرتے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ پہلے مذہب اور اب غداری کے کارڈ کھیل رہے ہو تم اتنے اقتدار کیلئے پاگل ہوگئے ہیں،کل کچھ ایوان میں سرپرائز لائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
تین اپریل اسمبلی کا دن تاریخ کا سیاہ دن ہے،ہم نے ڈپٹی سپیکر کے پاس بار بار گئے پریس گیلری بند کر دی گئی ایسا کون سا کام کرنا تھا جو دروازے میڈیا کیلئے بند کر دئیے گئے۔ ڈکٹیٹر شپ اور آمریت پنجاب اسمبلی میں قائم کی گئی۔علیم خان اور چودھری سرور نے پرویز خٹک اور عمران خان کا نام لیا کیا یہ آئین سے ماورا ہے متحدہ اپوزیشن کاالیکشن کا حق ہے۔متحدہ اپوزیشن الیکشن سے فرار نہیں چاہتی ، کل الیکشن کا آرڈر ہوگا ۔کل ڈپٹی سپیکر کا امتحان ہے انہیں دبائو میں نہیں آنا چاہئے وہ ہیرو یا زیرو کل پتہ چل جائے گا ۔



















































