جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرح خان کی تصویر  وائرل، ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح خان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چل پڑی ہے جس میں ان کیخلاف طرح طرح کے سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر فرح خان کی ایک چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم اس کے بارے میں یہ کنفرم نہیں ہو سکا کہ تصویر نئی ہے یا پرانی ؟

اس تصویر میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس ، قدموں میں رکھا ہوا بیگ اور پیلے رنگ کی جوتی پہنی ہوئی ہے صارفین نے ان کی چپل اور بیگ کی جانب توجہ مرکوز کروائی ، سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے یہ بیگ معروف برینڈ ’’ہرمزکیلی‘‘ کا ہے اور کی پاکستان میں مالیت تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے سے بھی زائد بنتی ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے توہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔شمع جنجوعہ نامی صارف کاکہنا ہے کہ پنکی پیرنی کی دوست فرح گوگی کی اربوں رشوت ہتھیانے کے بعد عیاشیاں۔ جبکہ ایک اور صارف نورالھديٰ شاہ نے کہا ہے کہ “عظمیٰ” کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ “فرح” نہیں ہے،ورنہ “فرح” اور “عظمیٰ” میں کیا فرق رہ جائے گا!؟بس اتنا جتنا “فرح” اور “بشریٰ” میں ہے!؟خدا کرے “عظمیٰ” مہنگے پرس پر ملک کو قربان نہ کردے!دوسری جانب علیم خان نے پی ٹی آئی سے غداری کی تو افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں 3، 3 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز لگائے جارہے تھے، ٹھیکے اورٹرانسفر پوسٹنگ پیسوں کے بغیر نہیں ہوتی تھی ،فرح کا کیا کردار تھا، اس کے پیسے کہاں جاتے تھے ، پنجاب کے تین چار بیورو کریٹس کو پکڑ لیا جائے سب کچھ سامنے آ جائے گا، میری اطلاعات کے مطابق فرح بی بی اور اس کا شوہر سب کچھ سمیٹ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ5 سیٹوں کے لیے سمجھوتے کرنے تھے تو تحریک کیوں چلائی؟ کیا نیا پاکستان چوہدری پرویزالٰہی بنائیں گے،پھر 26سال جدوجہد کرنے کی کیا ضرور ت تھی،پرویز الٰہی تو چالیس سال سے سیاست میں ہیں پھران کے ساتھ ہی شامل ہو جاتے ۔ انہوںنے کہا کہ جو آپ کے ساتھ ہے وہ محب وطن،جوآپ کے خلاف ہووہ غدار؟ عمران خان جتنا میں آپ کو جانتا ہوں کوئی نہیں جانتا،نئے پاکستان بنانے کے سارے لبادے کھولوں گا،۔کہتے ہیں میں امریکی سفیر سے ملا ،میں توآپ کے گھر بھی امریکی سفیر سے ملا تھا ،اوربھی بہت سے ممالک کے سفیروں سے ملا ہوں ، آپ سفیروں کوبھی غدارکہہ دیں ، کیا آپ سفیروں سے نہیں ملتے رہے ۔، عمران خان خدا کا خوف کریں اس ملک پر رحم کریں

، یہ نہیں ہوسکتا کہ میچ ہارتا دیکھ کر وکٹیں اٹھا کربھاگ جائیں۔ انہوںنے کہا کہ عثمان بزدار کے بارے میں آپ کو لکھے تمام میسجز موجود ہیں، آپ کے جو جوابات ہوتے تھے وہ بھی موجود ہیں ،شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں، میں صرف چپ ہوں ،بزدار کی محبت میں عمران خان نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا، واضح کرتا ہوں کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے

، ووٹ دینے کے دو تین روز بعد مستعفی ہو جائوں گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں مونس الٰہی پانچ سے چھ کروڑ کی بولیاں لگا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے جو مستقبل اللہ کو منظورہو گا وہی ہوگا ، میں نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج جو عمران کے ترجمان بنے ہوئے ہیں قوم نے کبھی ان کو نہیں دیکھا تھا ۔یہ کہا گیا کہ میری پسند اورنا پسند کی وجہ سے وسطی پنجاب میں شکست ہوئی ،یہ بتائیں حماد اظہر کیسے جیت گیا ،ساتھ کے حلقے والا رکن قومی اسمبلی کا امیدوار کیوں ہار گیا ، آپ کی مقبولیت کو ووٹ پڑنے تھے یا علیم خان کی مقبولیت کو ووٹ پڑے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…