جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران صاحب نے آئین شکنی کی ہے جس کی سزا سزائے موت ہے ، مریم اور نگزیب

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب نے آئین شکنی کی ہے جس کی سزا سزائے موت ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ بائیس کروڑ کا ملک عمران کی انّا نہیں بلکہ آئین پہ چلے گا ۔ انہوں نے کہاکہ

قوم کو مبارکباد عمران صاحب وزیراعظم نہیں رہے باقی آئین پہ حملے کا حساب سپریم کورٹ میں ہو جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سمیت سب آرٹیکل 6کے مجرم ہیں، ان سب کو سزا ملنی چاہئے ،ان سب کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی آئین شکنی نہ کرے ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کے مجرم اسلام آباد میں دندناتے پھر رہے ہی اْن کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اگر اپوزیشن آپ کی حکومت ہٹانے کے لئے عالمی سازش کر رہی تھی تو آپ نے حکومت ختم کر کے سہولت کاری کیوں کی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی حکومت خود ختم کرکے عالمی سازش کا حصہ کیوں بنے ؟،عالمی سازش کا مقصد حکومت ختم کرنا تھا تو عمران صاحب نے خود یہ مقصد پورا کیوں کیا ؟۔ انہوںنے کہاکہ جس خط کا سہارا لے کر آئین توڑا آج تک وہ بیرونی ملک سازش وال خط کسی نے نہیں دیکھا ،نیشنل سکیورٹی کونسل کے پریس ریلیز میں کہیں نہیں لکھا کہ غیرملکی سازش ہوئی یا اپوزیشن اس میں ملوث ہے،۔ انہوںنے کہاکہ عالمی سازش عمران صاحب کو تب یاد آئی جب اپوزیشن کی قومی اسمبلی میں اکثریت ہو گئی ،عالمی سازش تب کہاں تھی جب سپیکر نے تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع اور پیش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…