منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے ابتدائی9ماہ ملکی برآمدات کاحجم 23 ارب ڈالر سے تجاوز

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 25 فیصد اضافے کے ساتھ 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ(جولائی 2021 تا مارچ 2022)کے دوران پاکستان کی

برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔گزشتہ مالی سال 2020-21کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 18 ارب 68 کروڑ ڈالر سے زائد تھا جب کہ رواں مالی سال کے اسی دورانیئے میں پاکستان نے 23 ارب 33 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا بیرون ملک بھجوائیں ۔وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان کے تجارتی خسارے کا حجم 36 ارب ڈالر کے قریب رہا جب کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں ملک کو 31 ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ اٹھانا پڑا تھا۔گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں برآمدی حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔ اس طرح رواں برس مارچ کے مہینے میں برآمدات کا حجم گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 کے دوران پاکستان نے 2 ارب 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی اشیا برآمد کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…