جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

علیم خان نے 300 ایکڑ زمین قانونی کرانے کی کوشش کی، منحرف پی ٹی آئی رکن کے بھی پول کھلنا شروع

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ علیم خان نے دریا کے بیچ 300 ایکڑ زمین واگزار کرانے کی کوشش کی تھی۔شہباز گل نے علیم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان کا غم و غصہ دیکھ کر بہت دکھ پہنچا، انہوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن انہیں کوئی زبردستی پی ٹی آئی میں نہیں لایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کاش علیم خان تمام باتیں اس وقت کرتے جب ہمارے ساتھ تھے، وزیراعظم عمران خان کی طرف سیعلیم خان کو جواب دیتا ہوں انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے شرائط نہیں رکھی تھیں۔شہباز گل نے کہا کہ کئی مواقعوں پر علیم خان کے بزنس اور پی ٹی آئی منشور کے درمیان ٹکراؤ تھا۔اس سے قبل علیم خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے پوچھتا ہوں جو کرپشن میں نے 6 ماہ کی تھی وہ قوم کے سامنے لائیں، ثبوت تھے تو 100 دن جیل میں رہا اس کے بعد آج بھی صرف تفتیش جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ علیم خان کو پینڈورا پیپرز میں 14، 15 ارب روپے کا جواب دینا ہوگا،علیم خان کے لگائے گئے الزامات اورغم و غصہ پر دکھ ہوا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے علیم خان کو جواب دیتا ہوں۔اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کے وقت علیم خان نے کوئی شرط نہیں رکھی تھی، علیم خان یہ باتیں اس وقت کرتے جب وہ پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔تحریک انصاف کے منشور اور علیم خان کے کاروبار میں کئی مواقع پر ٹکراؤ پیدا ہورہا تھا، علیم خان کو ملنے والا ووٹ عمران خان کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف الزامات کے اگر ثبوت تھے تو پہلے دینے چاہیے تھے، علیم خان کو پینڈورا پیپرز میں 14، 15 ارب روپے کا جواب دینا ہوگا،علیم خان کے اگر مقاصد پورے نہیں ہو سکے تو وہ الزام تراشی نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…