اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان میں امریکی سفیر سے آپ کے ساتھ آپ کے گھر میں ملا، کیا وہ غداری تھی؟ علیم خان

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 183 ارکان میں سے آپ کو کوئی ایک بندہ پسند نہیں آیا، جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جسے آپ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے کہتے ہیں 183ووٹ ڈال دو۔علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں، پیسے لے لیے ہیں،

علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں، مجھے آپ پر اور ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جو الزامات لگاتے ہیں،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ آپ کے گھر امریکی سفیر سے ملا تھا کیا وہ غداری تھی، علیم خان نے کہاکہ آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی بحال کرنے اور انتخابی اصلاحات کے بعد نیا الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی نے غیرآئینی سول مارشل لاء نافذ کیا، اسمبلی کو بحال کیا جائے، سپریم کورٹ معاملے پر فل کورٹ بینچ بنائے، اگر ہم قومی اسمبلی میں آئین نافذ نہیں کرسکتے تو ملک میں بھی نہیں کرسکتے،ہم سب جمہوریت پسند لوگ ہیں، پاکستان کے آئین کا دفاع کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے،دھمکی کے بعد امریکی عہدیدار کا شکریہ سمجھ سے باہر ہے،ہمارے دباؤ میں آکر حکومت نے خود کشی کرلی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ اعلیٰ عدلیہ ضیاء اور مشرف کا مارشل لاء نہیں روک سکی، عدلیہ سے امید اور درخواست ہے کہ عمران خان کے مارشل لا کو روکیں، عدلیہ سے کہتے ہیں آپ کے فیصلے سے ملک کی قسمت لکھی جائیگی،ہمیں تختہ دار پر لٹکادیں مگرجمہوریت کے تسلسل کو چلنے دیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا اسعد الرحمن، بلوچ رہنما اختر مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی، ایم کیو ایم کے کنوینئر مقبول صدیقی، محسن داوڑ، سینیٹرعبدالغفور حیدری و دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ تین اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا کہ جب عمران نیازی نے سویلین مارشل لا نافذ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…