جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

خط کا معاملہ 7 مارچ کو سامنے آیا، پاکستانی سفیر نے 16 مارچ کو امریکی عہدیدار کا شکریہ ادا کیا، اہم انکشافات

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)امریکہ کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو اور پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید کی 7 مارچ کو ملاقات میں دھمکی آمیز خط کا معاملہ سامنے آیاجس کے مطابق پاکستانی سفیر نے 16مارچ کو امریکی عہدیدار کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ

کو اسلام آباد جلسے کے دوران ایک خط شرکاء کو دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے ہماری حکومت کو گرانے کی سازش کی گئی ہے۔بعد ازاں حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی دھمکی آمیز خط کے معاملے کو پیش کیا تھا جس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے دھمکی آمیز خط کو جواز بنا کر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا،7 مارچ کو خط کا معاملہ سامنے آنے کے ایک ہفتے بعد ڈونلڈ لو کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک تقریب میں مدعو کیا تھا،ڈونلڈ لو نے 15 مارچ کو ورچوئل خطاب میں کہا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے امریکا پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔امریکا میں اس وقت پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے اگلے روز بیان میں ڈونلڈ لو کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…