اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کیلیے اپنے 2 نام بھجوا دیے ہیں اگر وہ 7 دن میں نام نہیں دیتے تو ان میں سے نمبر ون نام فائنل ہوجائے گا۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے
اسلام آباد میں شہباز گل ودیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کیلیے اپنے 2 نام بھجوا دیے ہیں اگر وہ 7 دن میں نام نہیں دیتے تو ان میں سے نمبر ون نام فائنل ہوجائے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ علیم خان نے دریا کے بیچ 300 ایکڑ زمین واگزار کرانے کی کوشش کی تھی۔شہباز گل نے علیم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان کا غم و غصہ دیکھ کر بہت دکھ پہنچا، انہوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن انہیں کوئی زبردستی پی ٹی آئی میں نہیں لایا تھا۔انہوں نے کہا کہ کاش علیم خان تمام باتیں اس وقت کرتے جب ہمارے ساتھ تھے، وزیراعظم عمران خان کی طرف سیعلیم خان کو جواب دیتا ہوں انہوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے شرائط نہیں رکھی تھیں۔شہباز گل نے کہا کہ کئی مواقعوں پر علیم خان کے بزنس اور پی ٹی آئی منشور کے درمیان ٹکراؤ تھا۔اس سے قبل علیم خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے پوچھتا ہوں جو کرپشن میں نے 6 ماہ کی تھی وہ قوم کے سامنے لائیں، ثبوت تھے تو 100 دن جیل میں رہا اس کے بعد آج بھی صرف تفتیش جاری ہے۔



















































