جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پرویز خٹک نے مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں گزشتہ روز عدم اعتماد کی تحریک مسترد کیے جانے اور اسمبلی تحلیل کیے جانے سے متعلق رد عمل کا اظہار کیا۔پرویز خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں

لکھا کہ کیا آپ نے سرپرائز انجوائے کیا؟ مزید سرپرئز کے لیے تیار رہیں۔سابق وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں ”Behind You Skipper”کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز کا بتایا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف عدالت کو بدعنوانی کے مقدموں میں مطلوب ہیں، وہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگریہ کوئی عام آدمی ہوتا اب تک ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی، جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا ہم قوم نہیں بن سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…