جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

نگراں وزیراعظم کی تقرری ، صدر نے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا،نگراں وزیراعظم کی تعیناتی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوگی۔قواعد کے مطابق کسی ایک نام پر3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی

بنائیں گے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 8 ارکان ہوں گے۔حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی میں نمائندگی برابر ہوگی، کمیٹی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل ہوگی۔دوسری جانب حکومت گرانے کی مبینہ عالمی سازش کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ایڈووکیٹ نعیم الحسن نے مبینہ دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے 6 اعتراضات اٹھائے تھے۔اب رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مراسلے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، عالمی سازش کا پتا چلانے کے لیے مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار نہیں پھیلے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے منحرف ارکان کو نوٹس دیا ان کا جواب تسلی بخش نہیں تھا، انہوں نے فلور کراسنگ کی ہے، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے، ان کی تاحیات نااہلی ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں آئین کے درس دئیے جارہے ہیں جبکہ ایاز صادق نے اجلاس میں اسپیکر کی غیرآئینی نشست سنبھالی، میرے خیال میں نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں ، فیصلہ اب سپریم کورٹ ہی کرے گی، امید ہے سپریم کورٹ ایسا فیصلہ کرے گی جس سے انتشار پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…