جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبرکی تردید کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے ۔صوبائی وزیر نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ صلح ہو کہ جنگ ہو، عمران خان کے سنگ ہو۔۔سب ہمیں پسند ہے خون ہو کہ رنگ ہو۔انہوں نے لکھا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا

اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔انہوں نے نجی چینل کی اپنے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر پر کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں عہدے سے برطرف کیاگیا۔ فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا قوم کو ہیجان سے چھٹکارا مل جائے گا جو ڈالر کا کھیل کھیلا گیا، میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں کا چہرہ سامنے آ جائے گا، نیشنل سکیورٹی کونسل نے احتجاج کیا پاکستان کو کسی ملک کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا خط اصلی تھا وگرنہ نیشنل سکیورٹی کونسل اعتراض کرتا۔ تاریخ میں لکھا جائے گا چیری بلاسم اور مقصود چپڑاسی والے کو خط دکھایا تو اس نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔انہوں نے کہا ہم باوقار پاکستان کی جنگ لڑیں گے نسلیں مانیں گی کہ باپ دادا نے علامہ اقبال اور قائد کے پاکستان کی جنگ لی تھی۔

63 اے آرٹیکل بتاتا ہے کہ کوئی کسی پارٹی کا منتخب ایم پی اے ایم این اے قطعا برخلاف ووٹ نہیں دے سکتا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا آج پنجاب میں جوڑ توڑ پر اربوں وفاق اور چار دن میں نوٹوں کی بوریاں کھولیں جو قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی، ق لیگ کے لوگوں نے آفر مسترد کیں انہیں سلام پیش کرتاہوں۔رکن پنجاب اسمبلی نے کہا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا، گورنر پنجاب ڈسلپن کے مطابق نہیں چلے اس لئے برطرف کئے گئے۔ اگر ہم خدانخواستہ ناکام ہوتے ہیں تو تمام صوبائی و قومی اسمبلی مستعفی ہوں گے جولائی کے آخر میں اگست کے شروع میں الیکشن ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…