جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرنے کیلئے بنی گالہ میں اجلاس شروع کر دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)عمران خان نے نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرنے کیلئے بنی گالہ میں اجلاس شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اس اجلاس میں پرویز خٹک ،

شاہ محمود قریشی ، فواد چودھری اور باقی قریبی ساتھیوں نےشرکت کی ہے ۔ اجلاس میں نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر غور جاری ہے ۔ ذرائع کےمطابق عمران خان مختلف نام ڈسکس کر رہے ہیں نام سامنے نہیں آئے لیکن تین نام فائنل کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کو بھجوائیں گے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہاہے کہ نگران وزیراعظم کے آنے تک عمران خان ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے ہیں اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔کابینہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنیکے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔اس معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ یہی قاعدہ اور قانون ہے، اب اس لیٹر کے بعد آئین کے آرٹیکل 224A- (4) کے تحت نگران وزیراعظم کے آنے تک، عمران خان وزیراعظم کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…