جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ پارلیمانی نظام کے خلاف سازش ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان معاملے پر فوری مداخلت کریں، سپریم کور ٹ بار صدر

datetime 3  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ پارلیمانی نظام کے خلاف سازش ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان معاملے

پر فوری مداخلت کریں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے غیر آئینی کام کیا گیا ہے ، یہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں اور انارکی پیدا کر نے کی کوشش کررہے ہیں،ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کریں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اس صورتحال کے ذمہ دار تو ہیں اگر صورتحال سے نہ نکلیں توسب ذمہ دار ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ تاریخ ان لوگوں کو معاف نہیں کریگی ، یہ پارلیمانی جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح صورتحال پیدا کی گئی ہے ایسا تو یونین کی سطح پر نہیں ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ پاک فوج بھی بڑا صبر کر کے بیٹھی ہوئی ہے ، ہم سب نے ملک کو بچانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا عہدے پر مزید رہنے کا جواز نہیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہماری درخواست پہلے ہی سپریم کورٹ کے پاس ہے اور اس معاملے پر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ، چیف جسٹس نے فوری ایکشن نہ لیا تو دیر ہو جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…