جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

چوہدری محمد سرور دوسری بار بھی گورنر شپ کی مدت پوری نہ کر سکے

datetime 3  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی) چوہدری محمد سرور دوسری باربھی اپنی گورنر شپ کی مدت پوری نہ کر سکے ، مسلم لیگ (ن) کے دورمیں انہوںنے خود استعفیٰ دیا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں برطرف کیا ۔ چوہدری محمد سرورنے مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں2اگست2013ء کوگورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم انہوںنے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث29جنوری2015ء کو عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔چوہدری محمد سرورمسلم لیگ (ن) کے دورمیں ایک سال 180دن تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے پر انہیں سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی کرا کے 5ستمبر2018ء میں گورنرپنجاب مقرر کیا گیا تھا تاہم انہیں گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک برطرف کر دیا گیا ۔ تحریک انصاف کے دورمیں چوہدری سرور تین سال5ماہ28دن گورنر پنجاب کے عہدے پر موجود رہے ۔چوہدری سرور دونوں دفعہ اپنی مدت پوری نہ کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…