جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کا تقرر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آگیا

datetime 3  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کے معاملے پر آج ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کے تقرر کا عمل آئینی اور پر امن طریقے سے کیا جائے۔سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق رجسٹرار آفس نے عدم اعتماد تحریک پر میڈیا میں رپورٹ ہوئے واقعات کا نوٹ بھجوایا، رپورٹس کے مطابق

ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک آرٹیکل 5 کی روشنی میں مسترد کر دی، رجسٹرار کے نوٹ پرچیف جسٹس پاکستان کے چیمبر سے حکم جاری کیا گیا۔چیف جسٹس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے متعدد جج صاحبان نے مجھ سے ملاقات کی جن کی مشاورت کے بعد آئین کے آرٹیکل 184 تین کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا اور کیس کو از خود نوٹس نمبر 1، 2022 کا نمبر دیا گیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سماعت میں اٹارنی جنرل پاکستان، صدر سپریم کورٹ بار اور مختلف سیاسی جماعتوں کے وکلا پیش ہوئے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کی آئینی حیثیت کے حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، بادی النظر میں آرٹیکل 5 کو استعمال کرتے ہوئے نہ فائنڈنگ دی گئی نہ ہی متاثرہ فریق کو سنا گیا۔حکم نامے کے مطابق عدالت جائزہ لے گی کیا ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ حاصل ہے؟ عدالت کیلئے تشویش ناک بات ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے، قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی قوتوں کو حکم دیا جاتا ہے وہ امن و امان برقرار رکھیں، کوئی ریاستی ادارہ اور اہلکار کسی غیر آئینی اقدام سے گریز کریں۔تحریک عدم اعتماد میں شریک تمام جماعتیں امن قائم کریں اور پبلک آرڈر برقرار رکھیں جبکہ صدر اور وزیر اعظم کا جاری کردہ کوئی بھی حکم سپریم کورٹ سے مشروط ہوگا۔سپریم کورٹ نے حکم دیاکہ سیکرٹری داخلہ اور دفاع ملک بھر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے اقدامات کی رپورٹ جمع کرائیں۔سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردئیے اور حکم دیا کہ پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کے تقرر کا عمل آئینی اور پر امن طریقے سے کیا جائے۔سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں امن و امن برقرار رکھنے کیلئے آئین و قانون پر سختی سے عمل کریں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سپریم کورٹ بار کی درخواستیں ازخود نوٹس کیساتھ سماعت کیلئے مقرر کی جائیں جبکہ سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کی معاونت کریں۔عدالت نے حکم دیا کہ کیس کو (آج) پیر کو دن ایک بجے لارجر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اسمبلی اجلاس میں بدترین ہنگامہ آرائی کو جواز بناتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 6 منٹ ہی چل سکا جس کے باعث نا تو آج نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کیلئے ووٹنگ ہو سکی اور نا ہی پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…