جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوشل میڈیا صارفین کے قاسم سوری پر دلچسپ تبصرے سرپرائز ٹاپ ٹرینڈ میں شامل

datetime 3  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے ۔اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے

مسترد کرکے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا جبکہ عمران خان کی تجویز پر صدرِ مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ملک کی سیاست کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی دن پر سوشل میڈیا پر صارفین کافی سرگرم رہے اسی حوالے سے سرپرائز ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ہے۔حکومت کے حامی صارفین کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن کو حقیقی معنوں میں سرپرائز دیاتاہم لوگوں نے قاسم سوری پر دلچسپ تبصرے کئے ۔ملک نامی صارف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تاریخ میں یہ بہترین لمحہ تھاجب تحریک عدم اعتماد کی قراردار مسترد کی گئی، کیا سرپرائز تھا۔سوشل میڈیا کی ایک صارف نے قاسم سوری پر میم شیئر کی اور لکھا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے ساتھ ایسا کیا۔ایک صارف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تصویر شیئر کی اور ہنستے ہوئے کہا کہ اس بندے نے اپوزیشن کے 176 ارکان کو ایک منٹ سے کم وقت میں ٹرول کردیا۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے قاسم سوری کی تصویر پر کہا کہ خواتین و حضرات آپ کے سامنے پیش ہے اپوزیشن کے ارادے مسمار کرنے والا اور اپوزیشن کو ٹرول کرنے والا۔ایک صارف نے ڈپٹی اسپیکر کو بادشاہ ہی کہہ ڈالا۔ابرار محمود نے کہا کہ قاسم سوری نے اسٹائل کے ساتھ سارا معاملہ نمٹا دیا۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر کی وجہ سے رو رہی ہے۔ملک فضل عباس نے لکھا کہ ہمارے چیتے نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرکے بہت اچھا کام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…