اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی بدلتی سیاسی صورتحال ترکی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں سیاسی صورت حال پر ترکی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کر کے تشویش کا اظہار کیا ۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ مجھے ابھی ترکی کے وزیر خارجہ کا فون آیا، انھوں نے موجودہ صورت حال پر

تشویش کا اظہار کیا، وہ کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کو مدت پوری کرنی چاہیے۔شاہ محمود نے کہا کہ انھوں نے ترکی کی تشویش اور جذبات کو وزیر اعظم تک بھی پہنچا دیا ہے، چین اور ترکی جیسے دوست صورت حال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ترک وزیر خارجہ نے تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پوچھا تو انھیں بتایا کہ حکومت کی جانب سے اپنا دفاع کیا جا رہا ہے تاہم موجودہ صورت حال پر پاکستان کے دوست اور خیر خواہ ممالک کو فکر لاحق ہے۔انھوں نے بتایا کہ ترکی کے وزیر خارجہ نے اظہار یک جہتی کیا ہے، ترک وزیر خارجہ چاہتے ہیں پاکستان میں استحکام ہو اور دوستی بڑھے، ترک وزیر خارجہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔شاہ محمود نے کہا حکومت کی آئینی مدت پوری ہونی چاہیے، وزیر اعظم کو آگاہ کیا تو انھوں نے کہا ترک بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…