بیجنگ(نیوزڈیسک) چین نے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان تعطل کا شکار ہونے والے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور چین ہمیشہ افغانستان کے مصالحتی عمل کی حمایت کرتا رہا ہے جب کہ افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا اہم کردار ہے جو قابل تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے سب فریق افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کام کرتے رہیں گے جب کہ چین افغانستان میں قیام امن کے لئے تعاون کرنے کو تیار ہے اور سمجھتے ہیں کہ امن مذاکرات ہی افغان مسئلے کا بہترین حل ہے۔واضح رہے کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور پاکستان کے شہر مری میں ہوا تاہم افغان طالبان کے امیر ملا عمر کے انتقال کی خبرمنظرعام پر آنے اور نئے امیر کے انتخاب کے معاملے پر طالبان کے درمیان دھڑے بندی کے بعد مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوگیا
چین کی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تعاون کی پیشکش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی



















































