جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد ووٹنگ ریڈ زون جانے والے راستوں پر کنٹینر لگا دئیے گئے پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی پرامن ووٹنگ کروانے کیلئے وفاقی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں پر کنٹیر لگا دیئیے گئے اس کے علاوہ پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 3 اپریل کو ریڈ زون میں صرف پارلیمینٹرینز کو داخلے کی اجازت ہو گی

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں پر 3 لیئرز کنٹینرز نصب کیے جائیں گیجس کامقصد یہ ہے کہ اتوار کو سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو اسلام آباد داخل نہ ہونے دیا جائے جبکہ ڈی چوک، نادرا چوک اور دیگر راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گیجبکہ سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کے 3 ہزار اور ایف سی سے ایک ہزار اہلکار مانگ لیے گئے ہیں پی ٹی ا?ئی نے کارکنوں کو عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن ڈی چوک پہنچنے کی کال دے دی اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات میں رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی جبکہ ریڈ زون داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جا سکے گا پولیس حکام کا کہنا ہیکہ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرا?مد ہوگا، کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اتوار کی صبح 10 بجیڈی چوک پہنچنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر پی ٹی آئی زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریاں شروع کردیں یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہوگی اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…