جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

انتظار کی گھڑیا ں ختم، وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کی تیاریاں مکمل

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ آج ہو گی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہو گا۔ جس میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہو گی ۔ عدم اعتماد کی قرار داد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیش کر رکھی ہے جس پر 152 اراکین کے دستخط ہیں

اس قرار داد کی منظوری کے لئے اپوزیشن کو 172 اراکین پورے کرنے ہیں جبکہ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اسے 176 اراکین کی حمایت حاصل ہے اور اس میں 22 منحرف اراکین شامل نہیں ہیں ۔ ووٹنگ ڈویژن کے ذریعے ہو گی اور اس میں صرف اپوزیشن اراکین ہی ووٹ ڈالیں گے ۔ اپوزیشن اراکین کی سائیڈ پر لابی کے باہر ایک رجسٹرڈ رکھا ہو گا جس پر رکن قومی اسمبلی اپنا ووٹ ‘حلقہ نمبر درج کرائے گا اور دستخط کرے گا ۔ ووٹ کے لئے قومی اسمبلی کا کارڈ یا شناختی کارڈ ضروری ہو گا ۔ اس طرح جب تمام اپوزیشن اراکین ووٹ ڈال لیں گے تو رجسٹرڈ پر درج تمام ووٹوں کی سیکرٹری قومی اسمبلی اور ان کا عملہ گنتی کرے گا اور اسپیکر کو نتیجے سے آگاہ کر دے گا ۔ اسپیکر نتیجے کا اعلان کرے گا ۔ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی آئین کے آرٹیکل 95 اور قومی اسمبلی کے قاعدہ 37 کے تحت ہو گی ۔ 172 اراکین پورے ہونے کی صورت میں سپیکر وزیر اعظم عمران خان سے متعلق ایوان کو آگاہ کرے گا کہ وہ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا وزیر اعظم نہیں رہے سپیکر فوری طور پر اس نتیجے پر صدر مملکت کو آگاہ کریں گے اور صدر مملکت اپوزیشن کو کہیں گے کہ وہ اکثریت ظاہر کرے اور اپنا وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کرے۔ اپوزیشن پہلے ہی شہباز شریف کو نامزد کر چکی ہے منحرف اراکین کے ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کرنے سے متعلق فیصلہ سپیکر کریں گے اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں رینجرز اور ایف سی ریڈ زون میں تعینات ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…