جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ندیم افضل چن نے فیصل جاوید کو ٹرول کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریکِ انصاف کو خیر باد کہہ کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو نمبر گیم میں ٹرول کردیا۔فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری مختصر بیان میں کہا تھا کہ 172 بمقابلہ 22 کروڑ

۔اس ٹوئٹ پر ندیم افضل چن نے حکمران جماعت کے رہنما کی ٹرولنگ کرتے ہوئے کہا کہ ‘فیصل بھائی 172 تو منفی کرلو۔خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جس سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد155 ہے۔ ممبران کی کل تعداد342ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی مستعفی ہو جائیں۔اگر پی ٹی آئی اور ا ن کے اتحادی جو اگرچہ اب تعداد میں کم رہ گئے ہیں اگر قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں تو نئی حکومت کا چلنامشکل ہوجا ئے گا۔ اتنی تعداد میں ضمنی الیکشن کرانا بھی مشکل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…