جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

افسوس ۔۔افسوس ۔۔ افسوس، حکومت نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور خونریزی کا منصوبہ بنا لیا ہے ، حامد میر کاحیرت انگیزدعویٰ

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے سابق وفاقی وزیر فیصل وواڈا کےایک ٹویٹر پیغام ’’سرپرائز۔۔۔ سرپرائز۔۔۔سرپرائز، کل اور کل کے بعد پاکستان اور ملکی سالمیت کو بچانے کیلئے وہ ہو گا جو کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا! بس تھوڑا انتظار اور۔۔۔‘‘

پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور خونریزی کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حامد میر نے کہا ہے کہ افسوس افسوس ۔۔۔ افسوس کہ حکومت نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور خونریزی کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کے ثبوت مل چکے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے لیکن انکی نہیں سنی گئی ۔ حامد میر نے کہا ہے کہ تاہم اپوزیشن کل ہر صورت پارلیمنٹ آنے کے لئے پرعزم ہے۔ اللّٰہ خیر کرے۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرسن حامد میر نےملکی موجودہ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پرانے کالم ’’میں تمہیں بہت رُلاؤں گا‘‘کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتے تھے ’’میں تمہیں بہت رُلائوں گا‘‘آجکل آپ رونا دھونا تو سن ہی رہےہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حا مد میر نے کہا ہے کہ کافی عرصہ پہلے لکھا تھا کہ خاموشی سے فلم دیکھئے کیونکہ ’’دی اینڈ‘‘ بہت دردناک ہے اور “دی اینڈ” انہیں رلائے گا، جو کہتے تھے ’’میں تمہیں بہت رُلائوں گا‘‘آجکل آپ رونا دھونا تو سن ہی رہے ہیں کچھ وقت نکال کر یہ پرانا کالم بھی پڑھ لیں اور آج کے حالات کا مزا لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…