جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

جہانگیر ترین گروپ کو بڑا دھچکا ، 3 ارکان نے چودھری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چودھری پرویز الہٰی سے تحریک انصاف سے منحرف ترین گروپ کے تین رہنمائوں نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ میں توپھوڑ شروع ہو چکی ہے ۔ تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی سید رفاقت علی گیلانی ، عبد الحیٰ دستی اور امیر محمد خان ن

ے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر سید رفاقت علی نے کہا ہے کہ پرویز الہی بڑے بھائی کی طرح ہیں اور میں ان کی مکمل حمایت کا اعلان کر تا ہے، عبد الحیٰ نے کہا ہے چودھری پرویز الہی وزارت اعلیٰ کیلئے بہترین امیدوار ہیں ان کو ووٹ دوں گا جبکہ امیر محمد خان نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ کیلئے بہترین امیدوار ہیں میں ان کیلئے جہانگیر ترین گروپ کے دیگر ارکان سے ووٹ مانگوں گا ۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار اپنے والد چوہدری پرویز الٰہی کیلئے اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کیلئے متحرک رہے۔مونس الٰہی اور حسین الٰہی جہانگیر ترین گروپ کے رفاقت گیلانی، عبد الحی دستی اور امیر محمد خان کے ہمراہ پنجاب اسمبلی آئے اور ان کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرائی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ گورنر کی بجائے وزیر اعظم کو دیا،پرویز الٰہی کو بتانا چاہتے ہیں انہیں ماموں بنایا گیا ہے،پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر حاوی ہونے کیلئے چور دروازے کا استعمال کررہے ہیں،ہم اپنے نمبر گیم پر پرامید ہیں، ہمیں پتا تھا کہ ہمارا مقابلہ نوسربازوں کے ساتھ ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پنجاب کے 30 آزاد امیدوار کامیاب ہو کر پی ٹی آئی سے ملے تھے، مسلم لیگ (ن) کا چوری شدہ مینڈیٹ اب ہمیں واپس مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار اتنے معصوم ہیں کہ استعفیٰ گورنر کو بھیجنے کے بجائے وزیراعظم کو دیدیا، حکومت سے کہتی ہوں، عمران تو گیو، آپ بھی گیو، عثمان بزدار کو ڈمی وزیراعلی بنانے کیلئے ہمارا حق مارا گیا۔لاء ڈیپارٹمنٹ کو نہیں پتہ تھا کہ استعفیٰ کس کو دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہمارے اراکین کی حاضری سو فیصد تھی،ترین گروپ نے ہماری حمایت کا اعلان کردیا ہے،محمد خان بھٹی کا پرویز الٰہی سے ذاتی تعلق ہے وہ دائیں کا کہہ کر بائیں کی مارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی چور دروازے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،چور دروازے کے ذریعے ایجنڈا جاری کیا گیا،رولز بڑے واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو امریکہ کی باتیں کر رہے ہیں امریکہ ان کو کچھ نہیں سمجھتا،عمران خان پاکستان کی ایسی کی تیسی کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…