جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

میری سیاست کے 50 سال نالہ لئی میں غرق ہو گئے،  آج رات بارہ بجے تک وزیر داخلہ ہوں ،شیخ رشید

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج رات بارہ بجے تک وزیر داخلہ ہوں، میری سیاست کے 50 سال نالہ لئی میں غرق ہو گئے، رمضان اور عید کے بعد کسی ایک ٹی وی چینل پر اینکر بھی آرہا ہوں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی غیرملکی سازش میں ملوث جماعتوں پر غداری کے مقدمے قائم کر کے

انہیں کالعدم قرار دیا جائے،فواد چوہدری وزیر قانون ہیں، وہ بغاوت کے مقدمے کی درخواست بھیجیں تو میں ابھی دستخط کردوں گا،ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ، اسٹیبلشمنٹ مداخلت کر کے رمضان یا حج کے بعد فوری انتخابات کرائے، فوری انتخابات نہیں ہوتے پی ٹی آئی اراکین استعفیٰ دے دیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ اس ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، 172 لوگوں میں جو منحرف ہوئے ہیں وہ اس قابل نہیں رہے کہ اپنے علاقوں میں جا سکیں تو وہ قوم کی ترجمانی کیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل میں بہت واضح ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو وزیراعظم عمران خان صدر کے اختیارات کے ساتھ کام جاری رکھیں گے البتہ آئین اس حوالے سے خاموش ہے کہ وہ کتنے دن کام جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ جن دونوں باپ بیٹے پر 18فروری کو 16ارب کی فرد جرم عائد ہونی تھی، وہ چور اور ڈاکو ایک صوبے اور ایک مرکز میں امیدوار ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالیں گے تو خوشی سے ڈالیں، ہمارے کونسے ایون فیلڈ میں فلیٹ ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن والے پھنس گئے ہیں کیونکہ عمران خان بیٹھے بٹھائے مقبول ہو گیا ہے حالانکہ ہم نے بھی بہت غلطیاں کی ہیں لیکن اس بے وقوفی کی وجہ سے لوگ ان کے چہرے نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوںنے کہاکہ اب دو ہی راستے ہیں، پہلا یہ کہ ملک میں انتخابات کرا دیے جائیں اور دوسرا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام 155 سے 160 لوگ اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن ایسے وقت میں مجھے اور زیادہ متحرک ہونا ہے، ان چوروں کو بے نقاب کرنا ہے جن کا عدالتیں بھی کچھ نہیں بگاڑ سکیں، عدالتیں 18فروری کو فرد جرم عائد نہیں کر سکیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر وزیراعظم کے خلاف غیرملکی سازش ہے تو جن لوگوں نے کی ہے ان جماعتوں پر غداری کے مقدمے کیے جائیں، ان کی جماعتوں کو پر پابندی عائد کر کے کالعدم قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اب چار آپشن ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت کرے اور رمضان یا حج کے بعد ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں،

دوسرا یہ کہ ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے جنہوں نے غیرملکی طاقتوں سے پیسے لے کر وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔انہوںنے کہاکہ تیسرا حل یہی ہے کہ اگر یہ الیکشن نہ کرائیں تو تمام پی ٹی آئی کے لوگ نشستوں سے مستعفی ہو جائیں، یہ دیکھتا ہوں یہ ملک کیسے چلاتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آخری حل یہ ہے کہ میں اداروں سے براہ راست درخواست کرتا ہوں کہ

اس ملک کی سلامتی کا سوال پیدا ہو گیا ہے، لڑائی گلی محلے میں چلی گئی ہے، ملک اس کا متحمل نہیں ہے۔انہوں نے اپوزیشن کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ساتھی نہیں ہوں، اکیلی نشست پر سیاست کی لیکن یہ چور بازاری اور اس ملک کو لوٹنے والے سیاسی مردوں کو دفن کرنا میری سیاسی ذمہ داری ہے۔شیخ رشید نے عندیا دیا کہ وہ رمضان یا عید کے بعد کسی

ٹی وی پر بطور اینکر بھی آسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری وزیر قانون ہیں، وہ بغاوت کے مقدمے کی درخواست بھیجیں تو میں ابھی دستخط کردوں گا۔انہوںنے کہاکہ آئین کے مطابق عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد بھی عمران خان وزیراعظم رہیں گے، جب تک نیا وزیراعظم حلف نہیں اٹھاتا عمران خان آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت ملک کے وزیراعظم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا ہر گھنٹے بعد ملک کی سیاسی صورت حال تبدیل ہوتی رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…