جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد پر حکومتی حکمت عملی عین موقع پر تبدیل ، وزیر اعظم نے ووٹنگ سے ایک دن پہلے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریکِ عدم اعتماد کی ووٹنگ کے حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر تے ہوئے قومی اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان عدم اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے پْر عزم ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اعتماد کا ووٹ دینے اسمبلی جائیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان خود بھی اسمبلی میں جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو اسمبلی میں نہ جانے کے لیے کہا گیا تھا اور اسمبلی جانے والے پی ٹی آئی ارکان کے خلاف 63 اے کی کارروائی کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔اٹارنی جنرل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق قانونی مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو کوئی بھی غیر آئینی اور غیرقانونی اقدام نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…