منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بنا لیا،وفاقی وزرا سے مشاورت

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے متعدد تجاویز پر 6 سے 8 قریبی وزرا اور آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے ،اٹارنی جنرل ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور آئینی و قانونی ماہرین نے ان تمام تجاویز کی مخالفت کر دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزراء نے وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے متعلق

مختلف تجاویز دیں،وزرا نے ووٹنگ کا عمل متاثر کرنے ،منحرف ارکان کے گھروں میں داخل ہو کر دباو ڈالنے، سپیکر قومی اسمبلی کسی بھی بہانے قومی اسمبلی کی کاروائی ملتوی کرنے کی تجاویز دی ہیں ۔ وزراء کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی ووٹنگ کے دوران درست گنتی نہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، وزیراعظم نے ووٹنگ کے روز کارکنان کو اسلام آباد میں لانے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں آئینی اداروں پر پی ٹی آئی کی حمایت کے لیے دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے خلاف سازش کرنے والوں پرآرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے۔آئینی و قانونی ماہرین، اٹارنی جنرل اور سپیکر اسد قیصر نے غیر قانونی قدم اٹھانے کی مخالفت کی ہے ۔ وزیراعظم نے سپیکر اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ جو کہہ رہا ہوں اس پر عملدرآمد کیا جائے، ایمرجنسی نافذ کرنے کی لیے بہانہ تلاش کیا جائے، تاکہ مزید وقت مل سکے۔ وزیراعظم نے صدرمملکت کو بھی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہدایات بھیج دیں۔ وزیراعظم نے صدر پر دباو دیا ہے کہ شہباز شریف کے لیے اعتماد کا ووٹ جلد نہیں ہونا چاہیے۔ جبکہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے زیادہ سے زیادہ تاخیر کی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اگلا اسمبلی اجلاس عدم اعتماد کے ایک ماہ بعد بلایا جائے ۔ صدر نئے وزیراعظم کے انتخاب تک مجھے ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کرے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…