ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان تیاری مکمل ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے، کامران خان کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرس و تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تیاری مکمل ہے وہ آئندہ 24گھنٹوں کےد وران خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے ۔ٹویٹر پیغام میں سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ’’عمران خان تیاری مکمل ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں خفیہ ٹرمپ کارڈ کھیلیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد حلقوں میں کھلبلی مچے گی ضرور مچے گی

، امن سکون ہوتا قوم سکھ کا سانس لیتی ،اگر آصف علی زرداری ،نوازشریف، فضل الرحمن اتحاد عمران خان کی فوری الیکشن واقتدار نگران حکومت حوالے کرنے کی پیشکش قبول کر لیتا ۔ اب بھگتیں۔ قبل ازیں سینئر اینکر پرسن کامران خان نے موجود ہ سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ دیکھیں گے کہ نواز شریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی سرکار کتنی جلد پیٹرول ، ڈیزل بجلی اور خوردنی اشیا کی قیمتیں کم کرتی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’الوداع عمران خان الوداع ویلکم شہباز شریف ویلکم “چڑجا بیٹا سولی پر رام بھلی کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ” دیکھیں نواز زرداری فضل الرحمن سرکار کتنی جلد پیٹرول ،ڈیزل، بجلی اور خوردنی اشیا قیمتیں کم کرتی ہے ،کب آئی ایم ایف کا بستر گول کرتی ہے ٹی ٹی پی کو کب کیسے زیر کرتی ہے دن میں تاریں دیکھیں گے ، سامنےعمران خان اپوزیشن دھرنا۔ دریں اثنا سینئر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ جیسے بھی ہوا عمران خان پارلیمنٹ میں اکثریت کھو چکے ہیں، اخلاقی طوران کا حق حکمرانی ختم ہوا ،آپ پاکستان کو آئیندہ دنوں میں معاشی طلاطم آئینی دھینگا مشتی سے بچائیں، خان صاحب ہمت کریں آپ عظیم اسپورٹس مین ہیں، وقتی شکست تسلیم کریں، وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے فوری استعفی دے دیں۔اس سے قبل سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے ملکی حالیہ سیاسی بحران پر افواج پاکستان کی لیڈر شپ سے اہم اپیل کر دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے پیغام میں کہا ہے کہ ’’مسئلہ قومی سلامتی کا ہے ، مسئلہ معیشت سے مسلسل رستے خون کا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام حکومت تقریباً مفلوج ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان لیڈرشپ کی سکت ہے کہ وہ سیاسی جنگ میں سیز فائیر کروائے دونوں فریقین کو جلد نئے الیکشن کے انعقاد کے لئے ایک پیج پر اکٹھا کرے۔خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3اپریل کو ہوگی ، بظاہر عمران خان کی حکومت اپنی اکثریت کھو چکی ہے ، متحدہ اپوزیشن نمبرز کے لحاظ سے آگے ہے ، حتمی فیصلہ ووٹنگ ہونے کے بعد ہی ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…