جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے سٹاف سے الوداعی ملاقات

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معتمد خاص اور ان کی حکومت کے وزیر خارجہ جو پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین بھی ہیں شاہ محمود قریشی حکومت کی ڈانواں ڈول کشتی سے چھلانگ لگانے والوں میں پہلا نمبر لے گئے ہیں۔روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کچھ دیر کیلئے وزارت خارجہ میں آئے جو ان کا بحیثیت وزیر خارجہ وہاں آخری دن تھا۔ انہوں نے بعض سینئر حکام اور افسران سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور اس دوران ان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے پروفیشنلزم کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر اپنے حلقے سے آئے ہوئے ایک درخواست گزار سے انہوں نے معذرت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’آپ کا کام اب آنے والی حکومت ہی کریگی‘‘۔ وزارت خارجہ میں خلاف معمول مجموعی طور پر خاموشی چھائی رہی اور وزارت خارجہ کی طرف سے شاہ محمود قریشی کی سرکاری مصروفیات کے بارے میں کسی قسم کا کوئی بیان بھی جاری نہیں کیا گیا اور ترجمان کی جانب سے ہفتہ وار پریس بریفنگ بھی منسوخ کر دی گئی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اور معاونین خصوصی نے دفاتر خالی کردیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دفتر سے سارا سامان گھر منتقل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اعظم خان نے دفتر میں رکھا سامان اور دستاویزات گزشتہ رات اپنے گھر پشاور منتقل کیں۔دوسری جانب وزیراعظم آفس میں معاونین خصوصی نے بھی دفاتر خالی کر دئیے اور اپنا سامان گھروں میں منتتقل کردیا۔وزیراعظم عمران خان اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو پہلے ہی ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے رکھی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی جس میں اپوزیشن نے اپنی یقینی فتح کا دعویٰ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…