ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف نے سنگین دھمکیوں کا جواب خط لہرا کر نہیں، ایٹمی دھماکے کر کے دیا،سینیٹر عرفان صدیقی

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عمران خان اقتدار ہاتھوں سے جاتا دیکھ کر جو کچھ کہہ رہے ہیں اس سے نہ صرف ان کی شخصیت کا سطحی پن ظاہر ہو رہا ہے بلکہ وہ پاکستان کو بھی شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔یہ بات مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے

گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب تاریخ کی کی سب سے بڑی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے، پونے چار سال قوم اور ملک کی تقدیر سے کھیلتے رہے اور اب جاتے جاتے ایک جمہوری آئینی مشق کو امریکی سازش قرار دینے کا ڈرامہ رچا کر انہوں نے اپنی رخصتی کو بھی ایک شرمناک واردات بنا ڈالا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ دفتر خارجہ کی الماریاں اس طرح کی سفارتی جائزہ رپوٹوں بلکہ اس سے کہیں زیادہ سنگین دھمکی آمیز مراسلوں سے بھری پڑی ہیں۔یہ روزانہ کا معمول ہے۔1998میں وزیر اعظم نواز شریف کو جس طرح کے مراسلے آئے اور ٹیلی فون کا لز پر جو کچھ کہا گیا،اس سے زیادہ سنگین دھمکیوں کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا۔نواز شریف نہ ڈرا، نہ دھمکیوں کی پروا کی، نہ حواس باختہ ہوا،نہ جلسوں میں خط لہرایا۔اس نے دھمکیوں کا جواب چھ ایٹمی دھماکوں کے ذریعے دیا،خان صاحب اپنے سیاسی مفادات کے لئے ایک مشکوک مراسلے کو ڈھال بنا کر قومی سلامتی سے کھیل رہے ہیں جو نہایت افسوس ناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…